0

پیٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن میں 16پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ جبکہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 21پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر منافع میں اضافہ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ اس وقت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول اور ڈیزل پر دو روپے81پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں، جس میں مزید 16پیسے کا اضافہ کردیا گیا   اور اب یہ منافع فوری طور پر دو روپے97پیسے فی لیٹر نافذالعمل  ہو گیا۔ ڈیلرز کے پیٹرول پر منافع میں 21پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا  جو تین روپے 70پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر تین روپے 91پیسے ہو گیا جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز کا منافع فی لیٹر تین روپے12پیسے سے بڑھ کر تین روپے 30پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں