0

شانگلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام 6 اپریل پشاور کے احتجاج اور دھرنے کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین اسلام یوسفزئی کی صدارت میں سینٹینیل سکول الپوری میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اگیگا کے عیدیداروں اور سرکاری ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں طے ہوا کہ 25% ڈسپیرٹی الاونس ہمارا بنیادی حق ہے جس کو دینے میں صوبائی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لیے صوبائی قائدین کے احکامات کی روشنی میں چھ اپریل کے احتجاجی دھرنے میں شانگلہ بھر کے ملازمین اسلام یوسفزئی کی قیادت میں بھرپور شرکت کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ ہم اپنے حق کے لیے ایک ہیں اور متحد ہیں۔احتجاج کے حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی اور تمام ساتھی انفرادی اور گروہی شکل میں پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔اجلاس میں طے ہوا کہ احتجاج 6 اپریل سے شروع ہوگا اور نوٹیفیکیشن کے حصول تک دھرنا ہوگا اس لیے جملہ ملازمین مکمل تیاری کے ساتھ احتجاج میں شرکت کریں۔اس روز شانگلہ بھر کے ملازمین احتجاج پر ہوں گے اس لیے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گیا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے سربراہان نے واضح کیا کہ۔حکومت ہٹ دھرمی کی بجاے ہوش کے ناخن لے مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کا جینا محال ہوگیا ہے۔اس لیے حکومت فوری طور پر ڈسپیریٹی الاونس دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے بصورت دیگر پشاور میں 6 اپریل کو دمادم مست قلندر ہوگا جسکی تمام۔ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔اجلاس سے اگیگا شانگلہ کے چیئرمین اسلام یوسفزئی، سلطان سکندر عنایت اللہ کامل سلطان افضل خاموش رفیق احمد سحادعلی محمدنواز افتاب علی زء شیر احمد بحروبر عثمان سہیل روف کفایت اللہ انعام اللہ فضل ودود حضرت عثمان عالم۔رشید محمد اقبال جان باز فضل حق محیب اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں