0

شانگلہ ریسکیو 1122 کا ماہانہ کار گردگی کی رپورٹ جاری کردی

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ریسکیو 1122 کا ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی،گزشتہ مہینے مجموعی طور پر تمام کیسز کو بروقت طبی اور دیگر ایمرجنسی سہولت فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو شانگلہ ناصر خان نے کہا کہ کسی بھی حادثے اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع کیا جائے تاکہ ریسکیو جائے وقوعہ پہنچ کر خدمت کریں۔ہمارا مشن حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں شانگلہ کے عوام کو بہتر اور بروقت امداد پہنچانا ہے جسمیں عوام اور تمام سٹیک ہولڈرز ریسکیو1122کیساتھ مکمل تعاؤن کریں۔ڈی او ایمرجنسی نے فالز کال پر کہنا تھا کہ اس سے ایمرجنسی متاثر ہوسکتی ہے جو انتہائی نامناسب اور غیراخلاقی فعل ہے۔1122کو فیک کالز سے گریز کیا جائے تاکہ ریسکیو جوان اپنے خدمات باآسانی سرانجام دیں سکیں۔ٍریسکیو 1122 شانگلہ ماہ مارچ کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی جسمیں گزشتہ ماہ ریسکیو 1122 کو دیگر گزشتہ مہینوں کی طرح معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122کے جوانوں نے مارچ میں 116تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کئیں جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 26،بلٹ کے 2، میڈکل کے 78 اور فال کے 6ایمرجینسیوں کو بر وقت ریسپانس دی گئی ہیں۔کرونا کے ایک مریض کو بروقت رسپانس دی گئی ہیں۔فائیر ایمرجنسیوں میں   2 اور ڈروننگ کے1 ایمرجینسی کو بروقت رسپانس دی گئی ہیں۔ شانگلہ کنٹرول روم انچاج کے مطابق ماہ مارچ میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 6200کالز موصول ہوئی ہے۔جس میں 3100 غیر ضروری کالزاور 2980 ڈراپ کالز موصول ہوئیں۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں