0

چین کے تعاون سے کورونا ویکسین پاکستان میں بھی تیار ہوگی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چین کے تعاون سے کورونا ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوگی،پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی۔دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل کے نتائج زبردست رہے، تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر و افادیت کو جانچا جائے گا۔مقامی کمپنی نے لیویزوں میپ ھارم کیساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے،جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرے گی۔دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں