0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2850385 ہوگئیں

نیویارک،برازیلیا،نیویارک،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2850385ہوگئیں،کیسز13کروڑ8لاکھ7ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 567610ہو گئیں،کیسز3کروڑ13لاکھ14ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں ہلاکتیں 328366،کیسز1کروڑ29لاکھ12ہزار ہو گئے،بھارت میں اموات164141،کیسز1کروڑ23لاکھ91ہزار ہو گئے۔روس میں 99633افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ63ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں اموات 96280ہو گئیں،کیسز47لاکھ41ہزار بڑھ گئے۔برطانیہ میں 126816افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز43لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 110328ہو گئیں،کیسز36لاکھ29ہزار سے زائد ہو گئے۔ ترکی میں 31892افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ296تک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 53 لاکھ سے زائد اور 2 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں