0

قومی اسمبلی میں اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن شروع

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن شروع ہو گیا۔ ایک دوسرے کا پارلیمانی بزنس بلڈوز کرنے کے لئے کورم کی نشاندہی عروج پر پہنچ گئی۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں میں محاذ آرائی میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعے کو وقفہ سوالات کی کارروائی مکمل ہوئی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کا کورونا وائرس سے متعلق اہم توجہ دلاؤ نوٹس سمیت دیگر پارلیمانی بزنس ایجنڈے پر تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متعلقہ ارکان کو فلور دیا گیا تو پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے حساب برابر کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے اہم بلز پیش ہونے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے کورم کی نشاندہی کر دی تھی۔ جے یو آئی نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن کی شروعات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کی گئی ہے۔ جمعے کو پیپلزپارٹی کو حسنین طارق نے کورم کی نشاندہی کر دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے توجہ دلاؤ نوٹس کے لئے ارکان کو فلور دیا جا رہا تھا۔ گنتی کروائی گئی، کورم پورا نہیں تھا۔ کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں