0

جمرود میں طلباء وطالبات میں تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں واقع نجی سکول غزالی پلک سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کے حوالے سے پروقارتقریب کا نعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی عبدالستارچیئرمین انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ پشاور، جعفرکمانڈنٹ چترال سکاوٗٹ143ونگ،ارشدعزیزپروفیسریونیورسٹی آف انجنیئراینڈ ٹیکنالوجی پشاور،ڈاکٹرمنظورآفریدی، ایم ڈی حاجی سلطان،حاجی وقار سکول پرنسپل،استاتذہ کرام، قبائلی مشران اوروالدین سمیت کثیرتعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کیں۔طلباء نے ملی نغمیں، تقریریں اورٹبلو پیش کرکے تقریب کو پُرلُطف بنایا۔شرکاء نے سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیں اوراساتذہ کو بہترین کارکردگی پر اسناد دیئے گئے۔شرکاء نے سکول کی کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزالی پلک سکول اس لئے پورے پشاورمیں پہلے پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے سکولوں میں شامل ہیں کہ اس کو قابل اور بہترین استاتذہ اورسکول انتظامیہ کی بھرپور توجہ حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہیں اگر اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں پر خاص توجہ دے تو وہ دن دورنہیں جب یہ طلباء وطالبات دنیا میں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں