0

شانگلہ کے مختلف بازاروں، تجارتی مراکز، دکانیں بند

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے مختلف بازاروں،تجارتی مراکز،دکانیں کرونا ایس او پیز کے تحت بند،لاک ڈاؤن میں کئی ٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافر کم جبکہ صرف میڈیکل سٹورز،اشیائی خردنوش کی دکانیں اورمین سڑکوں پر کہی کہی مسافروں کیلئے ہوٹلز کھلے رہیں جسمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کیا۔ضلع بھر میں مثبت کیسز 93تک پہنچ گئی جبکہ400ٹیسٹوں کا رزلٹ تاخیر کا شکار۔کرونا ایس او پیز کو عمل میں لانے کیلئے شانگلہ ضلع بھر کے مختلف بازاروں میں صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنران نے معائنے کیے اور ٹرانسپورٹرز،انجمن تاجران اور عوام کو کرونا وائرس کی تیسر لہر میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کی اپیل کرتے رہیں۔ادھر محکمہ صحت کی جانب سے تیسری لہر میں اب تک 93کیسز مثبت ائیں تاہم 400 ٹیسٹس کے نتائج التواء کا شکار ہیں۔ماہرین صحت نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کیلئے شانگلہ میں علیحدہ لیبارٹری قائم کی جائے تاکہ کرونا مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکیں۔شانگلہ ٹیسٹنگ نظام میں تاخیر باعث تشویش اور محکمہ صحت کی لاپرواہی شانگلہ میں کرونا کے پھیلنے کا باعث بن سکتی ہیں جسے روکنا چاہیے۔ماہرین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تیسرا لہر خطرناک ہے بچوں اور بزرگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں اور دیگر بھی بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں