0

لکی پولیس کی بروقت کاروائی، ملزم گرفتار

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) لکی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اغواء شدہ موٹر کار کو بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کرلی ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ لکی جاوید خان مروت نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہاہے کہ ہفتے کے دن صبح اکرام اللہ ولد محمد خان سکنہ ناورخیل نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور ہے گز شتہ روز موٹر کار نمبر AKU676کے ہمراہ مچن خیل اڈا پر واقع اسٹینڈ میں موجودتھا کہ لطیف اللہ ولد شیر محمد سکنہ ریلوے اسٹیشن اور نام واسم نامعلوم آئے اور کہاکہ ہم وانڈا امیر جارہے ہیں دونوں موٹرکار کےعقبی سیٹ پر بیٹھ کر وانڈا امیر روانہ ہوئے جب عباس خانہ پہنچے تو پیچھے سے دونوں افراد نے ان پر اسلحہ تان کر موٹر کار کو کھڑاکی گئی اور اسلحے کی نوک پر ان کو موٹر کار سے گر کر سرپر زخمی کیااور لزمان نے موٹر کار کو درہ تنگ کی جانب روانہ کردی ایس ایچ او تھانہ لکی جاوید خان مروت نے مزید بتایاکہ فوری پر ان کی قیادت میں انچارج چوکی لکی سٹی پی ایس آئی نوید نواز اور پولیس نفری نے ملزمان کی تلاش شروع کردی بعد میں اطلاع ملی کہ اغواء کار موٹر کار سمیت یسین خان بیٹھک واقع مچن خیل میں موجودہے،پولیس جائے وقوعہ پہنچی جب اغواء کار وں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے اپنی حفاظت کے لئے جوابی فائرنگ شروع کی ایک نامعلوم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا جب کہ ملزم لطیف اللہ کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان کی فائرنگ سے موٹر کار کو کافی نقصان پہنچا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں