0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2858874 ہوگئیں

نیویارک،برازیلیا،نئی دہلی، ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2858874ہو گئیں،کیسز13کروڑ13لاکھ49ہزار سے تجاوزکر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 568513ہو گئیں،کیسز3کروڑ13لاکھ83ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 330297ہو گئیں،کیسز1کروڑ29لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 164655ہو گئیں،کیسز1کروڑ24لاکھ84ہزار سے زائد ہو گئے۔ فرانس میں 96493افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد47لاکھ41ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں 100017افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز کی تعداد45لاکھ72ہزار ہو گئی۔برطانیہ میں اموات126826ہو گئیں اور کیسز43لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 110704ہو گئیں،کیسز36لاکھ50ہزار سے بڑھ گئے۔ترکی میں 32178افراد جاں بحق جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ45ہزار52ہو گئی۔سپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 75 ہزار 698 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 965 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 502 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 28 لاکھ 86 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 690 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 9 تک جا پہنچی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 57 لاکھ اور 2 کروڑ 27 لاکھ 63 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں