0

بنوں، تنگی ڈیم کے نقصانات کے خلاف جاری تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) کرم تنگی ڈیم کے بننے سے ممکنہ نقصانات کے سلسلے میں یونین کوٹی سادات میں قومی جرگہ منعقد ہوا جرگہ نے کرم تنگی ڈیم کے نقصانات کے خلاف جاری تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا جرگے سے سابق ٹیکنیکل ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی  پیر سید قیصر عباس شاہ,سفیر خان,جنید رشید,اقبال جدون ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرم تنگی ڈیم بننے سے بنوں کی زرعی زمینوں کی زرخیزی ختم ہوجائے گی اور جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوجائے گا کرم تنگی ڈیم بننے سے بنوں کو ہر لحاظ سے نقصان ہوگا بنوں کو1905مائنر ایکٹ کینال رواج آبپاشی اور1991کے رواج وقانون کے مطابق پانی کے حق کو تحفظ فراہم کیا جائے کرم تنگی ڈیم کے نقصانات کے بدلے میں بنوں کو ٹیکس فری زون قرار دیاجائے اُنہوں نے کہاکہ کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ بجلی بنانے کا منصوبہ ہے جس کی وجہ سے زراعت کا نظام تباہ ہوجائے گا اُنہوں نے کہا کہ اپر سوات اور لوئر سوات کو  دولاکھ ایکڑ زمین پردسہزار کیوسک پانی دیا جارہا ہے جبکہ بنوں کوچارلاکھ سترہ ہزار ایکڑزمین پر سیرابی کیلئے کرم تنگی ڈیم سے دوہزارکیوسک صلاحیت میں سے اگر بنوں کو رواج اور حق کے مطابق پندرہ کیوسک بھی دیا جائے تو اس سے ضلع بنوں متاثر ہوگا اُنہوں نے کہاکہ کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا کرم تنگی ڈیم کے نقصانات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرناہمارا فرض بنتا ہے ہم نے اپنی سروس کے دوران بھی کرم تنگی ڈیم کے منصوبے کی مخالفت کی تھی اور آج بھی بنوں کے دیہات اور قصبے جاکر عوام کو نقصانات کے بارے میں آگا ہ کررہے ہیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ کرم تنگی ڈیم کے نقصانات کے بدلے میں عوام کے خدشات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں