0

سوات میں کورونا کے وار جاری، مزید افراد زندگی کی بازی ہار گئے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں کورونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کورونا سے مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ضلع بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد157 ہوگئی،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اس وقت سیدو ہسپتال کے کورونا وارڈ میں 160 مریض داخل ہیں جنہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پچھلے24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 مریض داخل کئے گئے ہیں،محکمہ صحت کے حکام نے وباء کی شدت کے حوالے سے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدکی اپیل کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں