0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2865921 ہوگئیں

نیویارک،برازیلیا،نئی دہلی، ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2865921ہوگئیں،کیسز13کروڑ19لاکھ10ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 568777 جبکہ کیسز3کروڑ14لاکھ20ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر جہاں اموات331530ہو گئیں،کیسز1کروڑ29لاکھ84ہزار سے زائد ہوگئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 165132ہو گئیں،کیسز1کروڑ25لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 96978افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 48لاکھ22ہزارسے بڑھ گئے۔روس میں 100374افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ80ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات126836ہو گئیں،کیسز43لاکھ59ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 111030ہو گئیں،کیسز36لاکھ68ہزار ہو گئے۔ترکی میں 32263افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ متاثرین کی تعداد111030ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ61لاکھ سے زائد اور2 کروڑ 28 لاکھ 47ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں