0

تعلیم ترقی، خوشحالی اور امن کا نام ہے، جماعت اسلامی بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے نائب امیر حاجی اختر علی شاہ نے علاقہ ککی کے نجی سکول دی گارڈین سٹی جی سی میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مل کر تعلیم کے ذریعے امن اور بھائی چارے کی فضاء بحال کریں گے تعلیم ترقی,خوشحالی اور امن کا نام ہے تعلیم کے ذریعے ریاستیں ترقی کرتی ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنید رشید,عالم خان,جے آئی ککی کے امیر حافظ گل باز,جے آئی یوتھ کے صدر اعجاز خان,کاشف خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اُنہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں ظلم اور بربریت کا نظام رائج ہے غریب دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور امیرامیر ہوتے جارہے ہیں ہمارے وسائل پر آغیاروں کا قبضہ ہے خیبر پختونخوا ہر قسم معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے لیکن عوام بنیادی سہولیات سے اب بھی محروم ہیں بچوں کے مستقبل بناکر تعلیم کی طرف راغب کریں گے یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بچوں کی تربیت صرف استاد کی ذمہ داری نہیں بنتی بلکہ والدین کی ذمہ داری بھی بنتی ہے نجی اداروں کا مقصدصرف پیسے کمانے کا نہیں بلکہ بچوں کو تربیت بھی دینا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں