0

سوات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کبل، کوٹلئے خزانہ اور بریکوٹ میں ہسپتالوں کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کبل، کوٹلئے خزانہ اور بریکوٹ میں ہسپتالوں کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کبل، کوٹلئے خزانہ اور بریکوٹ ہسپتالوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راحت علی خان بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات سمیت او پی ڈیز میں ایس او پیز کے عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈی ایچ او نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کر تے ہو ئے کہا کہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کر نا ہوگا۔ انہوں نے ایم ایس سمیت متعلقہ انچارج کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین لگا نے سے قبل تما م حفاظتی اقدامات برؤئے کار لائیں اور ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں جبکہ مریضوں کے ساتھ تیمرداروں کو ماسک کے بغیر ہرگز اندر نہ آنے دیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف او پی ڈیز اور وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھاکہ ضلع سوات کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ایمانداری سے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے ان فرنٹ لائن سولجرز کی بھرپور مدد کریں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ودودیہ ہال سیدو شریف میں 60سال سے اوپر مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ ماس ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 70 سال سے اوپر بزرگوں کیلئے بھی الگ ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے جسمیں بزرگوں کو سنگل ڈوز ویکسینیشن کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں