0

عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کمشنر ہزارہ ڈویژن

ہزارہ ڈویژن (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود نے کہا ہے کہ عوا م کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ دا ری کو پورا کر نے کے لئے کو رو نا کی اس خطر نا ک لہر سے عوا م کو محفوظ بنا نے کے لئے علما ء اکرا م حکو مت اور انتظا میہ کے سا تھ بھر پو ر تعاون کر یں۔ علما ئے کرا م کی با ت زیادہ اثر رکھتی ہے کو رو نااحتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو ہسپتالوں میں جگہ نہیں بچے گی ہزارہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے علما ئے کرا م اس پیغام کو گھر گھر پہنچائے۔ان خیا لا ت اظہار انہو ں نے منگل کے روز چیف سیکر یٹری خیبر پختو نخوا ڈا کٹر کا ظم نیاز کی زیر صدا رت صو بہ کے تما م ڈویژن کے علمائے اکرا م کے سا تھ ویڈیو لنک پر با تیں کر تے ہو ئے کیں۔انہو ں نے کہا ماہ رمضان المبارک میں تراویح، نمازوں کی ادائیگی کے لئے مساجد، امام بارگاہوں میں کو رو نا ایس اوپیز کے 20نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کر نے کی تلقین کریں ۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمدمغیث ثناء اللہ،ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلاع کے جید علما ئے کرا م بھی مو جود تھے۔اجلاس میں تما م اضلاع کے علما ء اکرا م نے اپنی اپنی تجا ویز پیش کیں۔ کمشنر ہزارہ ریا ض خا ن محسود نے ان تجا ویز پربھر پو ر انداز میں عمل درآمد کر نے کی تا کید کی۔ انہو ں نے کہا مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ،ائمہ اور خطیب ضلعی وصوبائی حکومتوں اور پولیس سے تعاون کر یں۔کمشنر ہزارہ نے اجلاس میں بتا یا کہ صو با ئی حکو مت کی ہدا یات کی روشنی میں ہزارہ ڈویژن کے علما ء اکرا م کااجلاس منعقد کر کے اس میں صد ر پا کستا ن کے سا تھ علماء اکرا م کے اجلاس کی روشنی میں کو رو نا کی تیسری لہر میں احتیا طی تدا بیر طے کی گئیں اس حوا لے سے ہزارہ ڈویژن کے تما م ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،اور پو لیس اور تحصیلدار علما ء اکرا م کے سا تھ اجلاس کر کے ان ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں اور پو رے ہزارہ ڈویژن میں ہر مسجد کی کمیٹی قا ئم کی گئی جو کو رو نا ایس اوپیز پر عمل درآمد میں علما ء اکرا م سے بھر پو ر تعاون کر ے گی۔علما ء اکرا م نے اجلاس میں بتا یا کہ اجلاس کے بعد پو رے ڈویژن میں کو رو نا ایس اوپیز پر عمل درآمد جا ری ہے۔علما ء اکرا م نے کمشنر ہزارہ کو اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلا یا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں