0

ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کا معائنہ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس سہیل خان نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کا معائنہ کیا۔اُن کے ہمراہ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد بھی تھے۔انھوں نے ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کے ناقص صورتحال اور کوڈ 19_ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوسختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔بصورت دیگر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیجائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے علاج معالجے اور ہسپتال کی جانب سے مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔معائنے کے دوران ہسپتال ھٰذا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعیدالرحمان نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو دیے جانے والی ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر غریب اور نادار مریضوں کی صحیح معنوں میں علاج معالجے پرخصوصی توجہ دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں