0

ہنگو میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوپولیس کا تھانوں کی سطح پرجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکےخلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن۔تھانہ سٹی’دوابہ’ٹل اورصدر پولیس کے سرچ اپریشن میں  ایک اشتہاری سمیت8جرائم  پیشہ  افرادگرفتار۔اسلحہ ومنشیات  برامد۔ضلعی پولیس  سربراہ ہنگو(PSP)اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرمنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف جاری پولیس سرچ اپریشن کےدوران  تھانہ سٹی پولیس نے2ملزمان  کو گرفتارکرکے ایک کلاشنکوف’ایک پستول’60کارتوس’ ‘تھانہ ٹل پولیس کی کاروائی میں48گرام چرس’تھانہ دوابہ پولیس سرچ اپریشن کےدوران اشتہاری ملزم گرفتار 1پستول’19عددکارتوس برامد’جبکہ صدرپولیس نے1ریپیٹر’2پستول’105مختلف بورکےکارتوس برامدکرکےقبضےمیں لےلیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسیرہنگواکرام اللہ خان نےاس حوالےسےبتایا کہ ہنگوپولیس جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکےخاتمےکےلیےتمام وسائل بروئےکارلارہی ہے۔ان کاکہناتھا کہ پولیس عوام کےجان ومال کےتحفظ کی علمبردارفورس ہے ۔انہوں نےکہا کہ علاقے کوجرائم  سےپاک کرنےکےلیےتمام دستیاب وسائل بروئےکارلائےجائیں گے اورقانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں کےساتھ اہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں