0

نورنگ، تھانہ تجوڑی پولیس نے دور افتادة علاقے والئی سگئ میں آپریشن

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ تجوڑی پولیس نے  دور افتادة علاقے والئی سگئ میں  آپریشن کرتے ہوئے 30 کنال اراضی پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا۔ضلع لکی مروت  پولیس کاکہناتھاکہ تھانہ تجوڑی کے حددو دور افتادة  علاقہ والئی سگئ میں پولیس آفسران کی نگرانی میں 30 کنال اراضی پر مشتمل خفیہ طور پر کاشت شدہ فصل افیون کو تلف کر دیا۔ علاقہ والئی میں 30 کنالوں پر خفیہ طور پرکاشت کی جارہی تھی جسے پولیس نے ایک آپریشن کے دوران تلف کر دیا۔ ڈی پی او لکی مروت عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی نورنگ مراد خان وزیر کی قیادت میں ہمراہ ایس ایچ او تھانہ تجوڑی  سب انسپکٹر صدر نوازخان ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف و دیگر اہلکاران نے اس مہم میں بھر پور شرکت کرکے علاقہ والئی میں زیر کاشت پوست کو تلف کر دیا۔منشیات کی آغاز اس افیون سے شروع ہوتی ہیں جس سے کئی جوانوں کی زندگی داو پر لگ جاتے ہیں, نشہ اور خطرناک چیزوں سے نجات دلانے پر ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ میں پوست کے خلاف  اپریشن کرکے کامیاب مہم میں پوست کو تلف کر دیئے عوامی خلقوں اور مقامی عمائدین کی پولیس کو اپریشن میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،جبکہ مزید معلومات ہونے پر باقاعدہ کاروائی کی جائی گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں