0

ضلع مردان میں خواتین پر تشدد کے حوالے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام

پشاور ( مانند نیوز ڈیسک) سیپ پاکستان کی ضلعی کوارڈنیٹر نصرت آراء نے سال دو ہزار بیس کی رپورٹ پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع مردان میں گزشتہ سال جنوری تا دسمبر تک خواتین پر تشدد کے حوالے سے  1983 ایف آئی آر درج کی گئی  ہے جبکہ اس کے علاوہ  ایسے بہت سے واقعات ہیں جو گھر کا معاملہ سمجھ کے نہ تو انکی ایف آئی آر ہوتی ہے اور نہ ہی  میڈیا پر آتا ہے۔تشددسے پاک معاشرے کے لیے تربیت،قوانین سے آگاہی اور ان پر عمل درآمد کرانے کے لئے واضح حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ ایک پرامن معاشرہ تشکیل پا سکے۔ اسی طرح ہر سیاسی پارٹی خواتین ورکر کو تعدادِ کی مناسبت سے نمائندگی دے ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور لوکل گورنمنٹ الیکشن جلد ازجلد کروا ئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار  انہوں نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان اور عورت فاونڈیشن کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے  ڈائیلاگ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی شاہدہ وحید،?مسلم لیگ(ن) کے یوسف شاہ آریانی ایڈوکیٹ،پاکستان تحریک انصاف کے صائمہ امانت مسیح،سید عثمان ایڈوکیٹ،محمد پرویز،قومی وطن پارٹی کے عامر شوکت ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام  کے فیاض الاسلام، ناصرہ،عوامی ورکرز پارٹی کفایت ایڈوکیٹ،ریحانہ شکیل،اے این پی کے محمد اشتیاق، مردان وومن چیمبر آف کامرس کی صدر زاہدہ افتخار اور سو ل سو سائٹی کے ممبران نے شرکت کی اور ایم پی اے کو تجاویز پیش کیں۔اجلاس سیعوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی شاہدہ وحید نے یقین دہانی کروائی کہ ان تمام مسائل کو اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد کی شکل میں پیش کروں گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں