0

ضلع ایبٹ آباد میں کھلی کچہری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔سڑک کی بہتری کے لیے سی اینڈ ڈبلیو سے رپورٹ طلب کی جائے گی مائننگ کے حوالے سے ضلعی سطح پر اور ڈویژنل ہیڈ کواٹر کے زریعے صوبائی حکومت کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔بی ایچ کو کے قیام کے لیے محکمہ ہیلتھ سے سفارشات طلب کی جائیں گی۔۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کے روز ضلع ایبٹ آباد کے موقع تر نوا ئی میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے گئے مسا ئل اور مشکلا ت کا جوا ب دیتے ہو ئے کیا۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے اپنی شکایات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے اہلیان علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام مسائل پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا جبکہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی شکایات کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز کو مزید عملد درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کام کر رہی ہے۔اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو اپنی شکایات پیش کیں۔ سامنے آنے والے مسائل میں مائننگ کی وجہ سے روڈ کی بری صورتحال،  جنگلات کی کٹائی، لیز مالکان کی شکایات، بجلی کی بندش، بی ایچ یو کے قیام، زراعت کے شعبے میں ترقی اور ٹریننگ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی، کھیلوں کے گراونڈ کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کے مسائل، ترقیاتی سکیموں کی عدم تکمیل،وائلڈ لائف کی وجہ سے لوگوں کا نقصان، سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور سے متعلق لوگوں نے شکایات پیش کیں جن پر موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، اور تمام وفا قی،صو با ئی اور ضلعی محکمو ں کے افسران نے شرکت کی۔آخر میں عوا م کی طر ف سے پیش مائننگ کی وجہ سے سڑک کی ابتر صورتحال اور لوگوں کے نقصان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا عمائدین علاقہ کے ہمراہ مائننگ سائیٹ ترنوائی کا دورہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں