0

کورونا کے پھیلا کو روکنے کیلئے باچا خان ائیر پورٹ پر انتظامات مزید سخت

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کے پھیلا کو روکنے کیلئے باچا خان ائیر پورٹ پر انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ایئرپورٹ حکام نے ماسک استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ائیرپورٹ میں داخل ہونے کے لئے تھرموگن سے طبی جانچ کو بھی لازمی قرار دیدیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ میں تین کی جگہ 2 سیٹوں پر مشتمل کرسیاں رکھ دی گئی ہیں۔اندرون و بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کے مسافروں کی بھی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔اندرون و بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والی پروازوں کے مسافروں کو سماجی فاصلے جہاز سے اتارا جارہاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں