0

حکومت ضم شدہ اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لئے متحرک ہے، ڈاکٹر ہشام

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبودڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لئے متحرک ہے اور ضم شدہ اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر دولت خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاک  ضم شدہ اضلاع میں انصاف رزق حلال پروگرام کا اجراء آج کیا جارہا ہے جس کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے  اور  1400سے زائد غریب خاندانوں میں کارگو لوڈر تقسیم کیے جائیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ 703  معذور افراد کو برقی اور9ہزارمعذوروں کو وئیل چیئر دیئے جائیں گے قبائلی اضلاع کی 24 ہزار سے زائد خواتین کو بھی باروزگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ھے اس سلسلے میں خواتین کو برقی سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گی،سات سو سے زائد خاندانوں میں فصل کاٹنے والی مشینیں،7سو سے زائد افراد کو آٹا پیسنے والی برقی چکیاں بھی دی جائیں گی  انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کے تعلیم کیلئے قبائلی اضلاع میں سکول بنائے جائیں گے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام نے امن کی خاطر قربانیاں دی ہیں جس کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا امن لانے کیلئے عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا انہوں نے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا  ترقی کریں گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں