0

ڈسکہ کا ضمنی الیکشن شفاف اور انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہواہے، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن  نے کہا ہے کہ  ڈسکہ کا ضمنی الیکشن شفاف اور انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہواہے۔ رینجرز اور آرمی نے ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی ک حلقہ این اے 75 سیالکوٹ 4 کے ضمنی الیکشن میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے۔ رینجرز اور پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹاف کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے ضمنی الیکشن کو مکمل کیا۔ الیکشن کمیشن حلقے کے ووٹرز کا خاص طور سے شکرگزار ہے جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں