0

اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں توسیع

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی، صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی، اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں