0

جمرود میں نجی سکول کا افتتاح

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ایم پی اے بصیرت خان نے ضلع خیبر پمپ ہاؤس چوک غنڈی جمرود میں نجی تعلیمی ادارہ خیبرکڈزایجوکیشن سسٹم گرلز کے بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی مہمان خصوصی ایم پی اے بصیرت خان شنواری تھی جبکہ اس موقع پر سکول پرنسپل،خواتین اساتزہ،اور ماہر تعلیم علاقے کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔تقریب کے موقع پر ایم پی اے بصیرت خان نے کہا کہ تعلیمی میدان میں پرائیوٹ سکولوں کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہیں کیونکہ علاقے میں کوالٹی ایجوکیشن میں سرکاری تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ پرائیوٹ ادارے ہزاروں طلباء و طالبات کو گھروں کی دہلیز پر تعلیم دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ دینی تعلیمات و علوم کیساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہیں تاکہ ایک پروفیشنل ماں قابل،متقی، ترقی پسند اور دینی و دنیاوی لہاز سے مکمل بچوں کو جنم دے سکے انھوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اب مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کو بھی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ایم پی اے بصیرت خان نے مزید کہا کہ سابقہ فاٹا میں قیام امن کے بعد اب ترقی کا دور شروع ہوچکا ہیں اور وہ دن دور نہیں جب قبائلی علاقے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں