0

ہنگو، ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس

 ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ہنگو حمیداللہ شاہ کیزیر صدارت منعقدہوا جسمیں ایڈیشنل ڈی سی?اسسٹنٹ کمشنرز?ڈی ایف سی?اے ایف سی  سمیت تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے لئے کافی غورو خوص کیا گیا۔اور نئی قیمتیں مقرر کی گئی جبکہ کھانے پینے کی متعدد آشیا ء خوردنوش کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں جن میں اضافے سے متعلق تاجروں کی تجاویز مسترد کردی گئیں۔جبکہ بعض چیزوں کے ریٹس باہمی مشاورت سے  سستے مقرر کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ نے آشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے تاجروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ ماہ رمضان میں گرانفروشی سے اجتناب کرکے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو کنٹرول ریٹ پر آشیا ء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس سلسلے میں گرانفروشی زخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو باقاعدگی کے ساتھ بازاروں کیدورے کرکے سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ مقررہ نرخ سے زائد وصولی کرنے والے تاجروں کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں کی جائیگی۔خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع پنڈال بریکوٹ، سوات کیلئے خصوصی لنک روڈ پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ پنڈال کو دریائے سوات سے محفوظ بنانے کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے۔ مئی کے اختتام میں ہونے والی اجتماع اور پنڈال کی تیاریاں شروع ہیں۔ پنڈال کے احاطے میں تقریبا 5 ہزار پودیں لگانا قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ میں دریائے سوات کے کنارے تبلیغی اجتماع پنڈال کے دورہ کے موقع پر کیا۔ دورہ کے موقع پر مختلف ڈیپارٹمنٹس پیسکو،ایری گیشن،سی این ڈبلیو اور پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران و انجینئرز بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیرنے اگلے ماہ یعنی مئی کے اواخر میں ہونے والی تبلیغی اجتماع کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف محکموں کے ذمہ داران کو بھی اجتماع کیلئے درکار اقدامات و ضروریات کو قبل از وقت پُورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مشران اور پنڈال میں موجود لوگوں نے ڈاکٹر امجد علی کی آمد واجتماع کی تیاریوں میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں