0

ناجائز منافع خوروں، گران فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، ڈی سی ملاکنڈ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان نے تمام تاجربرادری سے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوری،گران فروشی،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے اجتناب کریں اور عوام کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخناموں کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں فروخت کرنے کو یقینی بنائیں اور اشیائے خوردونوش کے معیار کاخصوصی خیال رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے تمام کاروباری حضرات سے واضح الفاظ میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں،گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔انھوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تمام بازاروں کا باقاعدگی سے معائنے کریں اور اگر کسی کو بھی گرانفروشی اور زائد المعیاد اشیاء و مضر صحت خوراک کی فروخت جیسے جرم میں پایا گیا تو ایسے عناصر کوجرمانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ قانون کے تحت جیل بھیج دیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں