0

تحریک لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ  برصغیر میں اسلام درگاہوں،اولیائے کرام کی تبلیغ، بزرگان دین کی محبت، اخلاص اورانسانیت کے درس کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوا، لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی اس شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں اور تشدد اور انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں ایسی کوششوں کو ناکام بناناہر مسلمان کا فرض ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں