0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2985676 ہوگئیں

نیویارک، نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2985676ہو گئیں،کیسز13کروڑ88لاکھ 43ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 578092،کیسز3کروڑ21لاکھ49ہزاربڑھ گئے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 173152ہو گئیں،کیسز1کروڑ40لاکھ70ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 360180ہو گئیں،کیسز1کروڑ36لاکھ77ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 99777افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد51لاکھ49ہزارتک پہنچ گئی۔روس میں 104000افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور متاثرین کی تعداد46لاکھ66ہزار سے تجاوز کر گئی۔برطانیہ میں اموات 127161ہو گئیں،کیسز43لاکھ78ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 115015افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد38لاکھ9ہزار سے بڑھ گئی۔ترکی میں 34738افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز40لاکھ25ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ16لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ42 لاکھ سے بڑھ گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں