0

ہنگو، تباہ شدہ گھروں کے ملکان میں چیکوں کے زریعے معاوضہ تقسیم

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع اورکزئی ماموزئی قبیلے تباہ شدہ گھروں کے ملکان میں 599چیکوں کے زریعے 23کروڑ 93لاکھ 60ہزار روپے معاوضہ تقسیم ماموزئی قبیلے کے بلاک کئے گئے چیک بھی بہت جلد ریلیز ہونگے ضلع اورکزئی میں ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے دوبارہ اباد کاری کے ساتھ ساتھ اورکزئی قبائل وہاں کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد نے اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے تباہ شدہ گھروں کے مد میں حکومت کی طرف سے معاوضہ تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈی پی او نثار احمد خان،اے ڈی سی نعیم اللہ خان،پی ٹی ائی اورکزئی کے صدر سعید اللہ،اور ماموزئی قبیلے تباہ شدہ گھروں کے سینکڑوں ملکان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہاکہ صوبائی حکومت ضلع اورکزئی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ضلعی انتظامیہ اپر اورکزئی سب ڈیژن کو خصوصی توجہ دے رہی ہیں ماموزئی قبیلے کے بلاک کئے ہوئے چیکس بھی بہت جلد ریلیز ہونگے انہوں نے سی ایل سی پی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ماموزئی قبیلے کے تمام چیک جلد ازجلد کلئیر کی جائے انہوں نے کہاکہ یہ پیسے اب کے دلوں میں مرہم پٹی رکھنے کے مترادف ہیں اس موقع پر ڈی سی محمد خالد ڈی پی او نثاراحمد خان اے ڈی سی نعیم اللہ خان پی ٹی ائی کے صدر سعید اللہ و دیگر نے ماموزئی قبیلے کے تباہ شدہ گھروں کے ملکان میں 599چیکوں کے زریعے 23کروڑ 93لاکھ 60ہزار روپے کا معاوضہ تقسیم کیا اور کہاکہ ماموزئی کا باقی سروے بہت جلد مکمل ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں