تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی میں کرونا وائرس کے تابڑ توڑ حملے جاری کرونا سے تحصیل تخت بھائی میں تین افراد جان بحق جبکہ کرونا سے مزید 20افراد متاثر ہو گئے ہیں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 200سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ جان بحق افراد کی تعداد 15ہوگئے تحصیل بھر کے بازاروں اورجنازوں میں بھی کہیں بھی ایس او پیز پر عمل درامد نظر نہیں اتا اور نہ کوئی ایس اوپیز پر تیار ہیں کرونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں سے ہمدرادنہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا را کرونا وائرس کے خلاف عملی مظاہرہ کرکے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال شروع کریں اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی محفوظ بنایں کرونا وائرس کی تیسری لہرنے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز کی رزلٹ کے مطابق تحصیل تخت بھائی میں کرونا بہت تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اور کرونا وائرس کے تابڑ توڑ حملوں سے ڈاکٹرمحمد اقبال خان ممتاز کاروباری شخصیت شعیب خان اور حسن خان جان کی بازی ہار گئی جبکہ کرونا وائرس سے مزید 20افراد جن میں 21سالہ وسیم خان 23سالہ شاہ نواز خان 28سالہ ڈاکٹر ادریس محمد20سالہ عمر علی خان 66سالہ عصمت علی 65سالہ محمد غلام 23سالہ اعجاز خان 37سالہ عطا ء الرحمان 48سالہ محمد فہیم خان 45سالہ جنید اقبال 55سالہ مسماۃ نسیم بی بی 56سالہ مسماۃ مادیہ بی بی 20سالہ آمنہ گل 40سالہ مسماۃ تسلیم بیگم 54سالہ گل محمد خان 85سالہ معراج الحق 22سالہ محمد اسحاق خان 47سالہ نور محمد خان 48سالہ عارف خان اور 57سالہ اکبر علی شامل ہیں کرونا وائرس سے تحصیل تخت بھائی میں متاثرہ افرا د کی تعداد200سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کرونا کی تیسری لہر سے تحصیل تخت بھائی میں اب تک 15افراد نے زندگی کی بازی ہار چکی ہے لیکن بڑھتے ہوئے کیسوں کے باوجود کہیں بھی ایس او پیز پر عمل درامد نظر نہیں اتا تمام سرکاری دفاتروں سمیت تحصیل بھر کے بازاروں عوام کا رش قابل دید ہیں اور کوئی بھی شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کرتا تخت بھائی ہسپتال کے سینئر اور کرونا وائرس کے انچارج ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور ائے روز مریضوں میں اضافہ تشویشناک ہیں خدارا ایس او پیز پر عمل کرنا اپنے اپ فرض کریں اپنے زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی محفوظ بنایں اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پھر کرونا کی تباہ کاری کوئی بھی نہیں روک سکے گا ۔
0