0

جمرود میں لکڑیوں کے گودام میں جعلی سستا بازار کا قیام

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے تاحال عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کے باعث بازاروں میں دکانداروں، سبزی فروشوں،قصائیوں اور اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والوں نے اپنے طرف سے قیمتیں مقرر کی ہوئی ہے جس پر ضلع خیبر کے عوام سخت پریشان ہے۔صوبائی حکومت کے جانب سے جاری کئے گئے ہدایات کے روشنی میں تاحال ضلع خیبر کے ایک تحصیل میں بھی سستا بازار نہیں لگایا گیا ہے جبکہ لنڈی کوتل و باڑہ میں ایک عدد سوزوکی و چنگچی گاڑی پر سستا بازار کے بینرز آویزاں کرکے جان خلاصی کی گئی ہے اور جمرود تحصیل میں لکڑیوں کے گودام میں سستا بازار قائم کیا گیا ہے جہاں پر خریداری کے لئے ایک بھی گاہک نہیں آرہا جس کی وجہ غیر موضوع جگہ کا انتخاب ہے۔ڈی سی خیبر منصور ارشد خٹک عوام کو رمضان میں ریلیف دینے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں اور تاحال ضلع کا دورہ کرنے سے بھی قاصر ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں