0

شانگلہ کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میرا خواب ہے، شوکت یوسفزئی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کے نوجوانوں کو کوئلے کی کانوں سے نکال کر گھر کی دہلیز پر باعزت روزگار کی فراہمی میرا خواب ہے، انھوں نے کہا کہ شانگلہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے اس کی ترقی سے صوبے کی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔ سیاحتی مقامات کافر بانڈا کیلئے 56 کروڑ روپے اور برج بانڈا میں 16 کروڑ روپے لاگت سے بہترین سڑکیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ جبکہ پیر سر، شلخو سر اور بہادر سر کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے اپنے حلقے کے مختلف یونین کونسلوں ملک خیل، رانیال،ڈھیریئ، شنگ، بشام،لیلونی اور الپوری کے دورے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئی کیا۔انھوں نے حلقے میں وفات پانے والے ورکروں کی فاتحہ خوانی بھی کی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ پسماندہ علاقے ترقی کر رہے ہیں۔ ماہ رمضان میں انشائاللہ کء نئی سڑکوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا ان میں تین کروڑ 24 لاکھ کی لاگت سے بہرام درہ روڈ،ایک کروڑ 65 لاکھ کی لاگت سے بازار کوٹ امنوی روڈ، 6 کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت سے بر باڑکوٹ روڈ، تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے برکس لیلونی روڈ، تین کروڑ 46 لاکھ سے دولت کلے روڈ، 3 کروڑ 22 لاکھ سے سانگھڑء روڈ،  ایک کروڑ 65 لاکھ کی لاگت سے خٹک سر روڈ، تین کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے دندئی مسلم آباد روڈ اور تین کروڑ 6 لاکھ کی لاگت سے الپوری گنداؤ روڈ کی توسیع اور بلیک ٹاپنگ شامل ہے۔ان سڑکوں کی تعمیر سے شانگلہ کا انفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔اور ضلع ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ڈی ڈبلیو پی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام کو کیٹگری ڈی سے کیٹگری سی کی منظوری دے دی ہے جس پر 77 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔اور یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ضلع شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ یشام خوازخیلہ ایکسپریس وے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اسے ضرور پورا کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے احتجاج کی دھمکیاں وہ لوگ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں شانگلہ کی ترقی کیلئے ایک اینٹ بھی نہیں رکھی۔انشاء اللہ عوام نے جس خلوص اور محبت سے مجھے ووٹ دیا ہے میں ان کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں