0

بٹ خیلہ میں قتل کے ملزم کو عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ملاکنڈ نے قتل کے ملزم کو عمر قید اور مجموعی طور پر چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق 3 مارچ 2020 کو تھانہ درگئی کے حدو د میں مسماۃ اسیہ زوجہ سراج کے قتل کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج / ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ واجد علی خان کے عدالت میں گل مینہ زوجہ شاہ رسول کی مدعیت میں ملزمان شیر نواب عرف شاہ باچا ولد زرین اور شیر رحمان ولد گل زرین ساکنان رباط ڈسٹرکٹ دیر کے خلاف زیر سماعت رہا، مقدمہ کا ایک ملزم شیر نواب عرف شاہ باچا ولد زرین گرفتار جبکہ دوسرا ملزم عدم گرفتار ہے، گزشتہ روزعدالت میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو302 میں عمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی سزا ہوگی، معزز عدالت نے ملزم کو 449PPC کے تحت دس سال قید اور ایک لاکھ روے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید کی سزا ہوگی، عدالت نے مقدمہ کے دوسرے ملزم کو اشتہاری قرار دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں