0

ایبٹ آباد میں رمضان بازار اور اشیاء خور دونوش کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثژنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کوریلیف راہم کی جا سکے۔ چکن کے گوشت کی فروخت، گوشت کی قیمت میں اضافے، کم عمر جانوروں اور چھوٹے جانوروں کے گوشت میں پانی کی ملاوٹ، دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ متعلق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، محکمہ لائیو سٹاک، حلال فوڈ اتھارٹی ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اشخاص کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنانے۔اسکے سا تھ سا تھ رمضان سستا بازاروں میں صفائی اور ایس او پیز پر خصوصی توجہ دی جائے۔کریانہ آئٹمز کے لیے ہول سیل دکانوں کا بھی معائنہ یقینی بنایا جائے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن حویلیاں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر موبائل یوٹیلٹی وین کی فراہمی یقینی بنائے۔ موبائل شاپس کے زریعے شہریوں کو اشیاء کی فراہمی کو مزید فعال بنایا جائے۔ سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے منکل کے روز اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، حلال فوڈ، اتھارٹی، محکمہ لائیو سٹاک، ایگری کلچر، ای ایم اے، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں