0

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کاسلسلہ جاری ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر صوبے میں 7 ہزار 745 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 95 ہزار 592 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ گزشتہ روز 3ہزار623 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی دوسری ڈوزدی گئی۔ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد3 ہزار 452 ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 29 ہزار 142 ہیلتھ ورکرز اور 17 ہزار 554 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 50 ہزار 61 ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں