0

صوبائی سیکٹری ایری گیشن کا ہنگو میں رمضان سستا بازار کا معائنہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی سیکٹری ایری گیشن طاہر اور کزئی کا ہنگو میں رمضان سستا بازار کا معائنہ ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی فدائالرحمان اور ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک بھی ہمراہ تھے۔سیکٹری ایریگیشن طاہر اورکزئی کو رمضان سستا بازار ہنگو میں اشیاء خوردونوش کی سبسڈی قیمتوں پر فراہم کردہ عوامی ریلیف پیکچز سے متعلق ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان کی تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان کابتاناتھاکہ محکمہ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے یومیہ کی بنیادوں پر شہریوں کو رمضان سستا بازار میں اوپن مارکیٹ کی نسبت سے کم سرکار ی سبیڈائیز قیمتوں کے تحت اٹے کی فراہمی سمیت 85 روپے فی کلو چینی?سبزیاں?فروٹس?اور تمام تر یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء خوردنی کا سامان بھی مارکیٹ سے 10 فی صد کم ریٹس پر فراہم کیا جارہاہے جسکی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کنٹرولر براہ راست ازخود کررہے ہیں۔دریں اثنا ء صوبائی سیکٹری ایری گیشن طاہر اور کزئی نے رمضان سستا بازار میں آشیاء خوردونوش کی دستیابی چیک کرنے سمیت شہریوں سے نر خنامے سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔اور اطمینان کا اظہار کیا۔صحافیوں سے بات چیت میں طاہر اور کزئی کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ہ کی جانب سے رمضان سستا بازار وں کی مانیٹرنگ کے چیک اینڈ بیلنس کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں ہنگو میں قائم شدہ رمضان سستا بازار زیادہ فعال اور عوام کو سہولت کی فراہمی کا موئثر نظام احسن انداز میں چلایا جارہاہے انہوں نے رمضان المبارک میں شہریوں کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی پالیسی اشیاء ضروریہ کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ افسران اور بالخصوص DFC قاضی فداء الرحمان کی بہترین کاوشوں کوسراہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں