0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 304301 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3043015ہو گئیں،کیسز14کروڑ26لاکھ96ہز ارسے متجاوز کرگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 581542ہوگئیں،کیسز3کروڑ24لاکھ75ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 180550ہو گئیں،کیسز1کروڑ53لاکھ14ہزار سے تجاوز کر گئے۔برازیل میں اموات375049ہو گئیں،کیسز1کروڑ39لاکھ77ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 101180افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد52لاکھ96ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں 105928افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز47لاکھ10ہزار تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 147274ہو گئیں اور کیسز43لاکھ90ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 117243افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد38لاکھ78ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں 36267افراد جاں بحق اور کیسز43لاکھ23ہزار سے تجاوز کر گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ11لاکھ سے زائد اور   1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں