0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3057541 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3057541ہو گئیں،کیسز14کروڑ35لاکھ42ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہا ں ہلاکتیں 582456ہوگئیں،کیسز3کروڑ25لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 182570ہوگئیں،کیسز1کروڑ56لاکھ9ہزار سے زائد ہوگئے۔برازیل میں 378530افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ40لاکھ50ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں اموات101597ہو گئیں،کیسز53لاکھ39ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 106307افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد47لاکھ18ہزار سے تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127307ہو گئیں،کیسز43لاکھ93ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 117633افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز39لاکھ91ہزار تک پہنچ گئے۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد36613ہو گئیں کیسز43لاکھ84ہزار سے تجاوز کرگئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ18لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں