0

ٹل کا سستا بازار عوام کے لئے ریلیف کا بڑا زریعہ بن گیا

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ٹل کا سستا بازار عوام کے لئے ریلیف کا بڑا زریعہ بن گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے اور چینی 85 روپے کلو کے حساب سے عوام کو ملنے لگی۔ رمضان سستا بازار کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے ٹی ایم اے کا عملہ متحرک ہے۔ شکایات اور ان کے آزالے کے لئے شکایاتی مرکز بھی قائم کر دیا۔ تحصیل ٹل کے عوام کو سستے رمضان بازار سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئیے۔ ٹی ایم او امتیاز پراچہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہنگو نے ہنگو اور ٹل میں دو سستے بازار قائم کئے ہے جن سے شہری بھر پور استفادہ کر رہے ہیں۔ تحصیل میونسپل آفیسر ٹل امتیاز پراچہ نے سنئیر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ٹل میں قائم رمضان سستا بازار عوام کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے کیونکہ یہاں ٹی ایم اے نے نہ صرف کرونا ایس او پیز  کا مکمل خیال رکھا ہوا ہے بلکہ شکایات سیل قائم کر کے اشیاء ضروریہ کی نرخ پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نے شکایاتی سیل بھی قائم کر رکھا ہے جہاں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں رجوع کر سکتے ہیں۔ تحصیل میونسپل آفیسر امتیاز پراچہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ کی پوری کوشش ہے کہ ہنگو اور ٹل کے سستے بازاروں میں مہنگائی سے عاجز شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹل کے سستے بازاروں میں آٹے کا  20 کلو کا تھیلا  860 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اسی تیلے کی عام مارکیٹ میں قیمت 1100 روپے ہے اسی طرح گھی اور چینی کی قیمتوں میں بھی عام مارکیٹ کے مقابلے میں 1520 روپے فی کلو کمی ہے۔ امتیاز پراچہ نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کے کئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں