0

کبل میں برائے نام انصاف سہولت سستا بازار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کبل میں برائے نام انصا ف سہولت سستا بازار۔دوسالہ پرانے چھابڑی فروش اور ایک قصائی کے علاوہ دیگر اشیائے خوردونوش سستا بازار سے غائب۔سٹور کو تالے لگے ہوئے ہیں جبکہ فروٹ کیلئے بنی جگہ ویران۔شہری اور گاہک صرف بینرز کا دیدار کرتے ناامید لوٹنے پر مجبور۔صوبائی وزیر کے افتتاح کے بعد فروٹ فروش اور مرغ فروش اپنے سٹالز اٹھاکر غائب۔تفصیلات کے مطابق پچھلے روز کبل میں سہولت اور سستا بازار کا افتتاح کردیاگیا جس میں عوام کو سستے داموں سودا سلف ملنے کے وعدے کئے گئے۔مہنگائی کے طوفان میں غریب اور مزدورپیشہ لوگوں نے سستا بازار کا رخ کرلیا لیکن بدقسمتی سے سستا بازار ویران پڑا تھا۔دو سالہ پرانے چھابڑی فروش اور ایک قصائی کے علاوہ پورا بازار سنسان پڑا تھا جبکہ سٹور کو تالے لگے ہوئے تھے اور عملہ غائب تھا۔شہری اور گاہک صرف بینرز دیکھنے آتے اور مایوس اور ناامید ہوکر واپس چلے جاتے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سستا بازار کیلئے آئے شہریوں نے بتایا کہ سستا بازار صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے جبکہ اعلیٰ حکام کے چلے جانے کے ساتھ ہی بازار سے سب کچھ غائب ہوجاتاہے۔جو سٹور یہاں بنایاگیاہے اسکو تالے لگے ہیں اور عملہ غائب ہے۔سستا بازار کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جارہاہے۔اشیاء کی جو قیمتیں یہاں سستا بازار میں ہیں وہی قیمتیں باہر بازار میں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سستابازار کے نام پر موجودہ ڈرامہ دکھاوے اور دھوکے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں