0

ڈپٹی کمشنر ہنگو نے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

ہنگو(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ہنگو نے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھر میں مارکیٹ اور بازار شام 6 بجے بند ہوں گے۔ 6 بجے کی پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز،تندور،پٹرول پمپس اور ہوٹلزکی ٹیک اووے(take away) پر نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلوں میں ان ڈور/آؤٹ ڈور سروسز پر مکمل پابندی ہوگی صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ نے واضح کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس و دیگر معاشی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی اور دو دن پابندی سیمیڈیکل سروسز، بیکری، کریانہ،دودھ، گوشت، فروٹ، سبزی کی دکانیں اور دیگر ضروری سروسز مستثنیٰ ہو گی۔ جبکہ ضلع بھر میں ہرقسم کی انڈور اور آؤٹ ڈور ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے انعقاد پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور ضلع بھر میں مزارات اور سینما گھر بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک مقامات اور بازار میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ جبکہ 50فیصد سے ذیادہ اندرونی داخلی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں