0

سی پی ڈی آئی مقامی طرز حکومت مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے، محمد عارف

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا میں مقامی حکومتوں کی مدت اگست  2019 ء میں ختم ہو چکی ہے اور صوبائی حکومت کو آئین کے تحت چار ماہ کے اندر دو بارہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانا تھا تاکہ سیاسی،انتظامی اور مالیاتی اختیارات مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کیے جا سکیں۔ ان خیالا ت کا اظہارسائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف اور محمد ظہورنے غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ضلع چارسدہ میں اجلاس  سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ سی پی ڈی آئی پاکستان کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختو نخوا میں گزشتہ چار سالوں سے یورپی یونین اور فر یڈرک نومین فاونڈیشن فار فر یڈم کے تعاون سے ”ترقی یافتہ پاکستان کیلئے جمہوری مقامی طرز حکمرانی“ کے پراجیکٹ پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں سابقہ بلد یاتی اداروں کو ختم ہونے  ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا اور عوام بلدیاتی نظام کی غیر موجودگی کی وجہ سے اس کے ثمرات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلد یاتی نظام اس لئے ضروری ہے کہ اس کے ذریعے سیاسی،انتظامی اور مالیاتی اختیارات کی رسائی معاشرے کے نچلے اور وسیع حصے تک ہو تی ہے اس لئے یہ نظام عوام کے مسائل بھی حل کر سکتا ہے اور ان کو معاشرے میں اپنے حقوق و فرائض سے بھی آگاہ کر سکتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں