0

ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے مہلک وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، ڈی سی نوشہرہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا ضلع بھر کے علماء کرام کے ساتھ کویڈ-19 کے تیسرے لہر کے حوالے سے اہم اجلاس۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن (Mir Reza Ozgen) صاحب کے زیر صدارت کرونا وا?رس وباء کی تیسری لہر  SOPs کے متعلق علماے کرامکے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ایک ملہک ہے لیکن اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ایس او پیز پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم نے پہلی اور دوسری لہرکوقابوکرلیا تھا۔ وباء کے خلاف ہمارا بروقت ردعمل اور احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا دنیا کے لئے ایک مثال بنی تھی۔انہوں نے تمام علماء اور عوام سے گزارش کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔  صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔ ماسک پہنے،دوسروں سے 6 فٹ کا فاصلے رکھیں، ہاتھ دھوتے رہیں، نماز،جمعہ  اور تراویح کھلی فضاء میں ایس او پیز کے ساتھ ادا کرنے،خطبات میں عوام کو ایس پیز پر عمل کرنے کی تلقین کرنے اور بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔اور خبردار کیا کہ ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی خان، محمد حامد ضلعی خطیب نوشھرہ مفتی عبداللہ جان تحصیل خطیب نوشہرہ بھی شریک تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں