0

کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو حکومت سے ملنے والی سبسڈی اکثر کرپشن کی نذر ہو جاتی تھی، سبسڈی اکثر حقدار تک نہیں پہنچ پاتی تھی، کسان کارڈ کے باعث دیگر سکیموں کے لیے بھی حکومت کے پاس تمام کسانوں کا ڈیٹا بروقت اور آن لائن دستیاب ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں