0

دیر بالا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر کا دیر بازار کا دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد شعیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر دیر شاد محمد نے دیر بازار کا دورہ کیا اور وہاں پردکانوں میں حکومتی ایس۔او۔پیزکا تفصیلی جائزہ لیاجبکہ دکانداروں کو صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی انھوں نے اس موقع پر کہا کہ جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرہر صورت عمل کرے بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں