0

الپوری میں سروس ڈیلیوری سنٹر کا افتتاح

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) الپوری میں سروس ڈیلیوری سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاح صوبائی وزیر برائے ریونیو و سٹیٹ قلندر خان لودھی اور صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے مشترکہ طور پر کیا۔سروس ڈیلیوری سنٹر ریونیو سے متعلق خدمات ون ونڈو کے ذریعے فراہم کرے گا۔سنٹر میں تصدیق انتقال، گرداور، فرد کا اجراء، انتقال اندراج، درستگی ریکارڈ وغیرہ کی ون ونڈو سرور مہیا ہوگی۔افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر قلندر خان لودھی کا کہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری سنٹر سے عوام کو کم وقت میں بہتر سہولیات میسر ائینگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت گوڈ گورننس پالیسی کے تحت عوام تک خدمات کی رسائی آسان بنا رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ جی آئی ایس اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی حکومت ڈیجیٹل گورننس کی جانب گامزن ہے جسمیں عوام کو سہولیات کم وقت میں سہل طریقے سے مہیا ہونگی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کلک کے ذریعے اب جائیداد سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سینٹر میں ریونیو کا تمام عملہ عوام کی خدمت میں دستیاب ہوگا جسمیں کمپیوٹر پر تمام ڈیٹا اور خدمات عوام کے لئے میسر ہونگی۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس فیض الرحمن نے وفد کو لینڈ کمپیوٹرائزیشن میں پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں