0

سپیشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع ہنگو کے زیر اہتمام

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سپیشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع ہنگو کے زیر اہتمام تحصیل ٹل کے درجنوں خصوصی افراد میں راشن تقسیم۔ جب تک سانس باقی ہے معذور افراد کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ضلعی چیئرمین حیات الرحمن اورکزئی اور طفیل محمد کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹل  میں  پاکستان ڈیس ایبلڈ فاونڈیشن کراچی کے تعاون سے ضلعی تنظیم ”سپیشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن” نے رمضان پیکج کے حوالے سے تحصیل ٹل کے مختلف یونین کونسلز میں راشن تقسیم سے متعلق تقاریب منعقد کئے گئے۔  تقاریب ضلعی چیئرمین حیات الرحمن اورکزئی، سماجی شخصیت طفیل محمد، نائب چیئرمین ملک شیر زمان سمیت دیگر شخصیات اور کثیر تعداد میں خصوصی افراد نے بھی شرکت کی۔ سپیشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع ہنگو کے زیراہتمام پاکستان ڈیس ایبلڈ فاونڈیشن کراچی کے تعاون سے تحصیل ٹل کے مختلف علاقوں کے سینکڑوں خصوصی افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔ رمضان پیکج میں اشیاء خوردونوش، آٹا، گھی، چینی،  دال و دیگر روزمرہ ضرورت کے سامان موجود تھے۔ رمضان پیکج تحصیل ٹل میں سپیشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع ہنگو کے چیئرمین حیات الرحمن سمیت بڑی تعداد میں مذہبی اور سیاسی سماجی شخصیات کی موجودگی میں تصدیق کرکے تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حیات اورکز?ی نے کہا کہ انسان کی پیدائش ہی اللہ تعالی کی حکمت ہے جس میں انسان کی سوچ پہنچ نہیں سکتی ہے۔ اللہ تعالی نے اسی حکمت کے تحت لوگوں کو الگ الگ پیدا کیا ہے لیکن ان تمام میں جو چیز غیر تفریق یافتہ ہے وہ انسانیت ہے۔ تقریب سے مذہبی شخصیت مولانا شمس الحق، شفاعت بنگش اور طفیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا وہ طبقہ ہے جسے ہم سب کے توجہ کی زیادہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیس ایبلڈ فاونڈیشن کراچی پورے ملک کے معذور افراد کیلئے دن رات محنت کررہیہیں، ہم اس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام معذور افراد نے پاکستان ڈیس ایبلڈ فاونڈیشن کراچی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں