0

،تھانہ شیر گڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 افراد موقع پر گرفتار

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ شیر گڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جواء بازی میں مصروف 5افرادکو موقع پر گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 3عدد پستول اور داوپر لگائی گئی رقم مبلغ 1لاکھ 73ہزار روپے بھی برآمد کر لئے۔مذید تلاشی پر گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شیر گڑھ کے ایس ایچ او ارشد خان بمعہ دیگر نفری لاک ڈاو?ن ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران اطلاع موصول ہوئی کہ چند جواء باز رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جواء بازی میں مصروف ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دیگر نفری کے ہمراہ متعلقہ حجرہ واقعہ شہید بابا اور جھنگے خوڑ غاڑہ پر چھاپہ لگا کر جواء بازی میں مصروف ملزمان عالمزیب ولد محمد زبیر،سیدنواب ولد عنایت،عبدالکمال ولد امیر جلال،جواد ولد نعمت ساکنان سخاکوٹ درگئی اور فرحان ولد امیر گل ساکن شیرگڑھ کو موقع پر گرفتار کیا۔اس دوران داو? پر لگائی گئی رقم مبلغ 1لاکھ73ہزار روپے نقد آلات قمار بازی تاش جبکہ ملزمان کے قبضے سے 03 عدد پستول اور 03 لیٹرشراب بھی برآمد کی گئی جنکے خلاف تھانہ شیر گڑھ میں مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے-

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں